تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کے بنیادی حقوق میں شامل ایک حق ہے یہ دنیا کی وہ واحددولت ہے جو ناتو چرائی جا سکتی ہے اور ناہی کسی سے چھینی جاسکتی ہے اور ناہی اسکے خرچ کرنے سے اس میں کمی واقع ہوتی ہے تعلیم انسانی معاشرے میں ترقی کے لئےانتہائی ضروری ہے یہ فکری بیداری میں اہم کردار اداء کرتی ہے تعلیم انسانی بقا میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے تعلیم کی روشنی سےہی جاہلیت کے اندھیرے سے نکلنا ممکن ہے یہ تعلیم ہی ہے جو انسانیت کو جاہلانہ رسومات اور ذہنی پسماندگی سے نکالنے کا ذریعہ ہے اسی روشنی سے انسان کے اندر شعور اور آگاہی آتی ہے ۔
تعلیم انسان کی تربیت کرتی ہے اسے اچھے برے کی تمیز سیکھاتی ہے حلال حرام کا فرق سمجھاتی ہے پیچیدہ مسائل کو احسن طریقہ سے سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہےانسان کو سوچنے سمجھنے سمجھانے کی صلاحیت سے مالا مال کرتی ہے اسی تعلیم کے ذریعہ سےہی معاشرے میں امن وامان تہذیب و ثقافت اصول و ضوابط کا توازن برقرار رکھنے کا سلیقہ سمجھ میں آتا ہے تعلیم انسان کو ہنرمند بناکر روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے اسی تعلیم کے ذریعہ سےانسان بہترین روزگار کی تلاش میں زمین میں اللہ کے خزانے تلاش کرکہ اس تک رسائی حاصل کرتا ہے اسی کے ذریعہ جہالت اور غربت کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے معاشرے کی اور ملک کی حالت ابتر سے بہتر ہوتی ہے۔
تعلیم کی اہمیت اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ غزوہِ بدر میں جب مسلمانوں نے مشرکین کو گرفتار کیا تو تاریخ اسلام میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ سامنے آیا جب اعلان کیاگیا کہ جو لوگ مال دیکر آزاد نہیں ہوسکتے وہ مدینہ کے بچوں کو لکھنا پڑھنا سیکھا دیں تو وہ آزاد ہیں اگر دنیا میں دیکھا جائے تو ترقی یافتہ ممالک اور اقوام میں ترقی میں تعلیم کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے یہ دوسرے انسان کو ممتاز بھی کرتی ہے یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو محض معلومات فراہم نہیں کرتی بلکہ اس انسان کو ممتاز بناتی ہے فکری اخلاقی اصلاحی علمی عملی صلاحتیوں کو نکھارتی ہے شعور وآگاہی فہم فراست میں اضافہ کرتی ہے کردار اخلاق کو بہتر بناتی ہے انفرادی اجتماعی خاندانی نظام کو سمجھنے اسے سنوارنے میں مدد فراہم کرتی ہے تعلیم صرف ایک فرد تک محدود نہیں رہتی بلکہ خاندان اور آنے والی نسلوں کو سنوارتی ہے۔
قومی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہی جن اقوام نے تعلیم کا سہارا لیا اس کے ذریعہ سے انہوں نے معاشرے میں ترقی کی ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منوایا اگر دینی و دنیاوی تعلیم دونوں سے کوئی قوم آراستہ ہوجائے تو پھر اسکا مقابلہ کرنا کسی کےکہ بس کی بات نہیں تعلیم کا مطلب صرف سکول کالج یونیورسٹی اور مدارس سے ڈگری لینا کا نہیں بلکہ اس تعلیم سے اس انسان میں تمیز تہذیب علم وعمل ادب واحترام سیلقہ نظر آناچاہیے یہ خود سیکھ کر دوسری کو سیکھانی چاہیے تاکہ معاشرتی روایات کا حسن برقرار رہ سکے تہذیب کی مٹھاس محسوس کی جاسکے اعلی عہدوں پر بیٹھ کر دوسروں کا درد محسوس کیا جاسکے حسن سلوک عام کیا جائے عوام کا جائز کام بروقت اور فری میں کیاجائے رشوت سفارش سے معاشرہ پاک کیا جائےآج کے اس جدید دورمیں عصری تعلیم کی اہمیت مسلمان کی نظر میں بلند ہے۔
انجینرنگ وکالت ڈاکٹر سمیت دیگر علوم پر عبور کا ایک جنون سوار ہے اسلام عصری تعلیم سے منع نہیں کرتا لیکن جدید دور کے ساتھ ساتھ دینی علوم کا حصول بھی ضروری ہے کیونکہ اگر دینی تعلیم بھی انسان حاصل کرے گا تو اسکے اندر عبادت محبت اطاعت خلوص خدمت خلق اور ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوں گئیں دینی تربیت کی وجہ سے معاشرہ میں امن وسکون کی فضاء برقرار رہے گی ذہنی جسمانی اور روحانی سکون میسر ہو گا تعلیم کے متعلق قرآن وحدیث میں واضح ہدایات موجود ہیں چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے سورہ المجادلہ میں اللہ تم میں سے ایمان والوں کو اور ان لوگوں کو جنکو علم دیاگیا ہے درجے بلند کرے گا دوسری جگہ ارشاد فرمایا اللہ تعالی نے اہل علم کو عام لوگوں پر فضیلت دی ہے اور انکے درجات بلند کرنے کا وعدہ کیاہے ۔
سورہ الزمر میں ارشاد فرمایا آپ کہہ دیجئے کیا علم رکھنے والے اور نا رکھنے والے برابر ہیں نصیحت تو صرف دو والے ہی حاصل کرتے ہیں سورہ البقرہ میں ارشاد باری تعالی ہے فرشتوں پر حضرت آدم علیہ السلام کی فضلیت اور برتری کی وجہ علم ہے سورہ طہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو دعا میں اضافہ کا ذکر کیا اسی طرح جو اللہ کے آخری نبی حضور نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ پر وحی نازل ہوئی اس میں بھی اقرا کا لفظ موجود ہے سورہ العق میں ارشاد باری تعالیٰ ہے اے پیغمبر آپ ﷺ پڑھئیے اپنے رب کے نام سےجس نے پیدا کیا اسی وجہ سے دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم بھی حاصل کرنے چائیے کیونکہ ہم الحمد للّہ مسلمان ہیں بحیثت مسلمان اپنے دین کا اپنی روز مرہ زندگی میں درپیش مسائل کا علم رکھنا ہم سب کے لئے ضروری ہےکیونکہ دینی علوم کو حضور ﷺنے اجاگر کیاہے ۔
جہاں یہ دینی تعلیم نعمت ہے رحمت بھی ہے برکت کا باعث بھی ہے وہاں اسی علم کے ذریعہ سے حلال حرام جائز ناجائز کا فرق سمجھ آئے گا حدود و قصاص اور احکام شریعت کی معرفت حاصل ہوگی وہاں یہ علم ہی ہے جو دنیا میں سربلندی اور آخرت میں نجات کا باعث بنے گی آج ہمارے مسلمان عصری تعلیم کی بھاگ دوڑ میں اس قدر مصروف ہیں کہ اعلی ڈگری کے لئے دوڑتے چلے جارہے ہیں۔
عصری تعلیم کے لئے ہر وقت انکے پاس وقت ہے لیکن دینی تعلیم کی طرف توجہ نہیں جب واپس پلٹتے ہیں تو اسوقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ وقت کی قلت بھی منتظر ہوتی ہے پھر عمر کےبڑھنے کی وجہ سے دینی علوم کے حصول پر شرم بھی آڑے آجاتی ہے جسکی وجہ سے معاشرے میں خود دین پر اور دینی تعلیمات پر عمل کرنا مشکل ہوجاتاہے اسلئے ابھی بھی وقت ہے خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے ساتھ وابستہ کرلیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.