اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔