اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کو خودمختار بنانے اور محفوظ سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مفت سکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کے مطابق، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اڑان ڈرائیونگ اسکول میں یکم سے 15 نومبر تک خواتین کو مفت سکوٹی چلانے کی تربیت دی جائے گی۔
پروگرام کے تحت خواتین کو تربیت خاتون پولیس افسران کی زیرِ نگرانی فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ سکوٹی چلانے کی مہارت حاصل کرکے اعتماد کے ساتھ سفر کر سکیں۔اس اقدام کا مقصد خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں خودمختار بنانا اور روزمرہ آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔