ساگری بازار میں بسم اللہ بیف اینڈ چکن شاپ کا شاندار افتتاح

ساگری(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) بسم اللہ بیف اینڈ چکن شاپ کی شاندار افتتاحی تقریب ساگری بازار میں منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانوں اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی راولپنڈی کی سماجی شخصیت شاہد ممریز بھٹی تھے۔ اس موقع پر شاہ باغ بازار کی معروف شخصیت چوہدری عثمان مون، حافظ عرفان گجر، عثمان ممریز بھٹی، مختار کیانی، عماد کیانی، حفیظ چوہدری اور صحافی چوہدری جواد مجید نے فیتا کاٹ کر بسم اللہ بیف اینڈ چکن شاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر عرفان ملک، چوہدری وسیم، راجہ محمد سیاب، ملک قیصر سمیت دیگر معززین اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور کاروبار کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکان کے مالکان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بسم اللہ بیف اینڈ چکن شاپ ساگری بازار میں معیاری اشیاء اور بہترین خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنی پہچان بنائے