(پنڈی پوسٹ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملکی سیاسی جماعتوں سے بددلی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، پاکستان کو ہم نے خود برباد کیا، سیاستدان برابر کے ذمے دار ہیں، چھوٹے صوبے بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدانوں نے ملک کی بربادی کے لیے سہولت کاریاں کیں، میں ملکی سیاسی جماعتوں سے بد دل اور مایوس ہو چکا ہوں۔جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، آج بانی پی ٹی آئی کیساتھ جو ہورہا ہے اس کا بھی کوئی جواز نہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جو اہلیت نہیں رکھتے، ایسے لوگوں کو قوم پر مسلط کر دیا جاتا ہے، کسی کو وزیراعلیٰ بنا دیا جاتا ہے اور کسی کو وزیراعظم، اب کھل کر بات کروں گا، کیونکہ مجھے آگے قبر نظر آ رہی ہے۔