وزیراعظم کی نواز شریف،محسن نقوی سے ملاقاتیں، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقاتیں کیں جن میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی، ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور موجودہ صورت حال کے متعلق مشاورت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر رانا ثنا اللہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملکی صورت حال کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔