راولپنڈی نمائندہ پنڈی پوسٹ ،
سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی ٹاک فورس نے قومی شاہراہ پر کلیام اعوان سے ملحقہ ابادی ملہ میں سوئی گیس فراہمی کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ راولپنڈی کے اپریشن منیجر احسان نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ ملہ میں سوئی گیس فراہمی کا غیر قانونی نیٹ ورک کو پکڑا لیا ہے جس کے تحت 25 سے زاہد گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی جاری تھی وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ٹاکس فورس ٹیم میں ایف آئی اے و پولیس شامل ہے قومی شاہراہ پر تحصیل راولپنڈی کی حدود میں قائم گاوں ملہ میں سوئی گیس فراہمی کے غیر قانونی نیٹ ورک کو پکڑ کر اس ذریعے سے سوئی گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف سیکسن 462 سی و ڈی کے تحت کیس کا انداراج کر کے کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں ٹاکس فورس ٹیم میں شامل لا اینڈ فورس منٹ کے ادارے کام کر رہے ہیں کیس میں تفتیش کے دوران سوئی گیس فراہمی کے اس غیر قانونی نیٹ ورک میں محکمے کے بندوں کے نام سامنے ائے تو انکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اتنا بڑا نیٹ ورک محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے