گوجر خان (پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سیدہ زینب حسین نے یونین کونسل کونتریلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل کونتریلا میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر معائنہ اور تصدیق بھی کی۔ متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری، عوامی مسائل کے فوری ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔