(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کے لیے باڈی وارن کیمروں (Body-worn Cameras) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس جدید منصوبے کے تحت پنجاب پولیس، ہائی وے پیٹرول، ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈنز کو ان کیمروں سے لیس کیا جا رہا ہے، جو پنجاب کے 43 شہروں کے اسمارٹ سیف سٹی سسٹم سے براہِ راست منسلک ہوں گے۔
ان کیمروں کی مدد سے ناصرف لائیو مانیٹرنگ اور پولیسنگ میں شفافیت ممکن ہوگی بلکہ چہروں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت بھی کی جا سکے گی، جس کا بنیادی مقصد شہریوں کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کے رویے کی نگرانی کرنا اور فورس میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔