کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز) گلشن اقبال بلاک 16 میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق بیت المکرم مسجد کے قریب گاڑی میں موجود پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلی، گاڑی کے مالک کے بیٹے سے چلنے والی گولی اس کے دوست کو لگی۔فائرنگ کا واقعہ اپسرا اپارٹمنٹ کے اندر پیش آیا۔
فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 12 سالہ عبد الرقیب کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔