خیبر پختونخوا حکومت کی اساتذہ کےتبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد

(پنڈی پوسٹ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر 31 دسمبر 2026 تک پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اساتذہ کے پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے عمل کو سال 2026 کے اختتام تک روک دیا گیا ہے۔تاہم ترقی پانے والے اور نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ نئے قائم کیے گئے اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے ضروری تعیناتیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔