(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان ٹیم نئی امیدوں کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آج انگلینڈ کےخلاف ایجبسٹن، برمنگھم کے میدان پر پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے اترے گی۔پاکستان ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہارچکا ہے، نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، نئے بولنگ کوچ نوفکے اور سات کھلاڑیوں کے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم کوسیریز میں وائٹ واش سے بچنا ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ سے مقابلے پر تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مانتا ہوں، ٹیم کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقیت کو تسلیم کرتا ہوں، لہٰذا ہر مشکل اور کٹھن صورتحال میں بہتر پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، مثبت سوچ کے ساتھ اچھا کھیلوں، ہمیشہ یہی ہدف رہتا ہے، لہٰذا ہر میچ کو بھول کر اگلے میچ پر فوکس کرتا ہوں، یہی میرا گول ہوتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہوں گے، جہاں ہم بڑا سکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔