چونترہ کی دھرتی کا ایک اور سپوت وطن کی خاطر شہید
(رپورٹ) تھانہ چونترہ کی دھرتی کا ایک اور جوان وطن عزیز کی خدمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔ راولپنڈی کے نواحی گاؤں روپڑ کلاں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان شہریار احمد ولد شکیل احمد نے ملک و قوم کی خدمت کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کر لیا۔
شہریار احمد کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ شہید شہریار احمد کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
