جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 05 ملزمان گرفتار

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آوارہ گردی کرنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان عوامی مقامات پر بغیر کسی معقول وجہ کے مشتبہ سرگرمیوں میں مصروف تھے
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں،عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جہلم پولیس