چارسدہ کا بہادر سپوت وطن کی حرمت پر قربان

(پنڈی پوسٹ نیوز)وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر دھرتی ماں کے ایک اور بہادر سپوت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے، جہاں چارسدہ کے علاقے ترلاندی سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان حوالدار مالک جان شلمانی امن دشمنوں کا پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری نبھاتے ہوئے شجاعت اور دلیری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس عظیم قربانی کی خبر پہنچتے ہی جہاں شہید کے آبائی علاقے ترلاندی میں فضا سوگوار ہے اور پسماندگان اشکبار ہیں، وہاں اہل علاقہ اور پوری قوم کو اپنے اس غازی جوان کی وطن پر نثاری پر بے حد فخر ہے۔