خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی چیئرپرسن ظاہر کر کے پولیس پروٹوکول لینے کوشش ناکام مقدمہ درج

ملزمہ مہناز سعید  نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی چئیر پرسن کے طور پر تعارف کرایا ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار ظاہر کرتے ہوئے جہلم پولیس سے دھوکہ دہی کے ذریعے پروٹوکول اور سرکاری سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کی پولیس کے وزیر اعلیٰ آفس میں رابطہ کرنے پر معلوم ہوا یہ خود ساختہ چئیرپرسن ہے
مزید مذکورہ کے زیر استعمال گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش ملزمہ کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ جعلی حیثیت اختیار کر کے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی