اسلام آبادتھانہ ہمک کی حدود میں ڈکیتی کی  سنگین واردات، مزاحمت پر شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھااسلام آباد کا تھانہ ہمک جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا آئے روز چوری وڈکیتی معمول بن گئی گزشتہ رات تتھانہ ہمک کی حدود میں کورٹانہ موڑ کے قریب واقع اصرار جنرل سٹور پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ایک نامعلوم مرد اور عورت سٹور پر آئے اور خریداری کے بہانے اندر داخل ہوئے

اچانک ملزمان نے سٹور کے مالک پر پستول تان کر ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران سٹور مالک اسرار ولد عبدالعزیز (عمر تقریباً 44 سال) نے مزاحمت کی، جس پر ملزم نے فائرنگ کر دی فائرنگ سےاسرار موقع پر ہی جاں کی بازی ہار حیا جبکہ دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے