سرگودھا(شکیل خان سے )گزشتہ شب محلہ شہزاد پارک میں ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ نجی کوریئر سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون لیپ ٹاپ لے کر فرار
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں محلہ شہزاد پارک میں ایک نجی کوریئر کمپنی سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ساہیوال موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کر دی
ادھر دوسری جانب شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساہی وال میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان ہیں شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا سے تھانہ ساہی وال کی حدود میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
