چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نسیم احمد ورک نے قصبہ دوالمیال تھانہ چوآسیدنشاہ کے مشہور مقدمہ قتل کا جرم ثابت ہونے پر اسکو سزائے موت کا حکم دیا۔ چوآسیدن شاہ پولیس نے محمد شعبان علی ولد رفعت عباس،ساکن محلہ مسجد بابا لال شاہ دولمیال، تحصیل چوآ سیدن شاہ، ضلع چکوال کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم ورک عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تعزیرات پاکستان کے تحت سزائے موت سنائی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا کہ مجرم شعبان علی، مقتول گوہر رحمٰن کے قانونی ورثاء کوپانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں یہ رقم لینڈ ریونیو کے بقایا جات کے طور پر وصول کی جائے گی، جبکہ عدم وصولی یا ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مجرم پر الزام تھا کہ اس نے مقتول گوہر رحمٰن کو قتل کیا جس میں فاضل عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔