تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نےایک منشیات فروش کو ملوٹ کے علاقہ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی ملوٹ پل سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی جسکی شناخت اویس ولد شاہد دینہ جبکہ دوسرا ملزم پیرا غائب کے علاقہ سے گرفتار ہوا جس نے پولیس سے بچنے کے لیے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی جس کی شناخت ذیشان ولد ندیم کے نام سے ہوئی جنکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا
