لس ہاؤس ملک پور میں چوہدری محبوب حسین کی سربراہی میں جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ یوسف کیانی آف پلینہ۔ڈاکٹر راجہ رشید آف رتالہ نے شرکت کی جس میں کچھ عرصہ قبل اسلام پورہ جبر کے مقام پر راجہ فہد پلینہ۔راجہ عارف پلینہ اور زعفران اشرف،عمران اشرف کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا
جس کی بابت دونوں فریقین کے درمیان مقدمہ چل رہا تھا جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ جھگڑا کسی بڑے سانحہ کا رخ اختیار کر سکتا تھا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے چوہدری محبوب حسین آف لس اور ڈاکٹر راجہ محمد رشید کی کاوشوں سے دونوں فریقین کو راضی نامے کے لیے قائل کر لیا جس کے لیے آج دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے لس ہاؤس میں راضی نامہ کروا کروا دیا گیا
جہاں پر دعا خیر کے بعد دونوں فریقین راجہ فہد ۔راجہ عارف اور زعفران اشرف۔عمران اشرف بغل گیر ہوئے آہندہ پیار محبت سے چلنے کا عہد کیا اس موقع پر دونوں فریقین نے چوہدری محبوب حسین آف لس اور ڈاکٹر راجہ رشید کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا