اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ترنول کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات نے ایک قیمتی جان لے لی جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایف آئی آر نمبر 251/26، بجرم 302، 394 اور 397 ت پ درج کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 مارچ 2026 کی رات تقریباً 10:20 بجے ڈانہ قبرستان کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اطلاع دہندہ محمد ہارون کے مطابق وہ اپنے کزن محمد آصف کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے کہ ملزمان نے واردات کی نیت سے انہیں روکنا چاہا۔ مزاحمت اور بچنے کی کوشش میں موٹر سائیکل گر گئی جس کے بعد دونوں جان بچانے کے لیے بھاگے۔
اسی دوران نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد ہارون کے ہاتھ میں گولی لگی جبکہ محمد آصف کو سینے پر فائر لگا۔ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
عوامی حلقوں کی وضاحت:
اہل علاقہ اور عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے خلاف پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ شہریوں کے مطابق ایس ایچ او اور ان کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سراسر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نتیجہ ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ان کے مطابق کچھ شرپسند عناصر جان بوجھ کر پولیس کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے حقائق کو مسخ کیا جا رہا