(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو دن کی تعطیل ہوا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں نیا تعلیمی سال کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال کر دیا جائے گا۔سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور اتوار کی تعطیل بدستور برقرار رہے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.