سرگودھا:سینیئر صحافی رانا عبدالرشید انتقال کر گئے

سرگودھا (شکیل خان سے )صدر نیشنل پریس کلب ساہیوال رانا اختر حسین اور رانا محمد اسلم کے خالہ زاد بھائی، سینیئر صحافی رانا عبدالرشید انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ مڈل سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی وفات پر صحافتی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شخصیات کی جانب سے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا۔