پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی سے امریکا کو خطرہ؟ پاکستان نے امریکی عہدے دار کا بیان مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستان کی میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرے سے متعلق حالیہ دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ڈائریکٹر برائے قومی انٹیلی جنس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستان کی میزائل صلاحیتوں سے ممکنہ خطرے سے متعلق حالیہ دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس امر پر زور دیا جاتا ہے کہ پاکستان کی تزویراتی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی حامل ہیں، جن کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام، جو بین البراعظمی حد مار سے کہیں کم ہے، بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتبار کم از کم بازدار قوت کے نظریے پر مضبوطی سے قائم ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.