کلرسیداں میں افطار پارٹی، عمران خان امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں: صداقت علی عباسی


کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ):
سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ مسلم دنیا اس وقت مشکلات سے گزر رہی ہے اور یہودی دشمن کے خلاف امتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں راجہ فیصل زبیر اور سید سیماب حیدر شاہ کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی کے شرکاء سے اپنے مختصر خطاب میں کیا۔ انہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات پر منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر سابق تحصیل ناظم راجہ طارق مرتضیٰ، کرنل (ر) سعید جنجوعہ، کرنل (ر) ارشد جنجوعہ،راجہ ہاسر منصور۔ راجہ آفتاب جنجوعہ، راجہ ہارون جنجوعہ، راجہ غلام کبریا، راجہ حبیب، عاقب محمود، سابق ناظم راجہ شفقت محبوب جنجوعہ ایڈووکیٹ، راجہ عادل سلطان، راجہ قیصر، راجہ سہیل صابر، راجہ افتخار ملنگی، چوہدری جاوید اقبال، عتیق عباسی، راجہ عاصم اور سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ سمیت کہوٹہ اور کلرسیداں سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور مقامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.