جھٹہ ہتھیال (نمائندہ اساس) نور پٹرولیم کے اونر ریاض احمد نور نے ماضی میں ٹھیکے پر دیے گئے پٹرول پمپ کو اب خود چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 تاریخ کو نور پٹرول پمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی حضرت پیر سید قوسین شاہ گیلانی دربار عالیہ ہرکہ شریف تھے جبکہ مہمانانِ گرامی میں ملک دانش شمریز اعوان (سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 18)، غلام نبی پیال، ممبر اشتیاق پیال، صدر وائس آف یوتھ راجہ فضل ربی (سیکرٹری نوجوانان فلسطین فاؤنڈیشن)، قاضی شازیب سروبہ (ٹاک ٹاکر و شاعر) اور جواد سعید ویلاگر شامل تھے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری شہزاد یلدرم (ڈائریکٹر آپریشن فلسطین فاؤنڈیشن) نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا جبکہ محمد فراز طاہر نے خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب کی نقابت حافظ عزیر شفیق (اینکر پرسن وائس آف پنجاب) نے بہترین انداز میں سرانجام دی۔ اس موقع پر قاضی شازیب سروبہ نے اپنے منفرد انداز میں خوبصورت شاعری پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔
صدر وائس آف یوتھ و سیکرٹری نوجوانان فلسطین فاؤنڈیشن راجہ فضل ربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہم حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں شامل نہیں کریں گے ہم حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مغفرت اور بخشش کا مہینہ ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔
اس موقع پر ریاض احمد نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے پٹرول پمپ رینٹ پر دیا ہوا تھا لیکن اب وہ خود اس کاروبار کو سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے اہلِ علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ یہاں بہترین معیار کا پٹرول، سو فیصد درست پیمائش اور بہترین سروس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جس شخص کی خریداری 1500 لیٹر مکمل ہوگی اسے انعام کے طور پر کپڑوں کا سوٹ دیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر حضرت پیر سید قوسین شاہ گیلانی نے خصوصی دعا فرمائی جبکہ آخر میں تمام معزز مہمانوں کو بہترین افطار ڈنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں شریک دیگر سیاسی و سماجی شخصیات میں نائک شوکت پیال، چوہدری طاہر محمود پیال، میر افضل بھٹی، صوبیدار ریاض، راجہ سرفراز خان، راجہ جبران، راجہ شہروز، راجہ نجم السحر، سائیں طارق مغل برلاس، راجہ خالد کیانی، راجہ ناصر کیانی سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔