قومی شاہراہ پر چوہنگ کے قریب لاہور سے پھول نگر جانے والی وین الیکٹرک پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں
2 افراد جاں بحق جبکہ 8 معمولی زخمی ہوئے، اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ مکینیکل فالٹ کے باعث پیش آیا،