ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ایران نے تاریخ کی سب سے ’تباہ کن‘ فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای سنیچر کی صبح اپنے دفتر میں شہید ہو گئے۔
  • ایک ٹی وی میزبان نے کہا ملک میں 40 روزہ سوگ کا آغاز ہو گیا ہے اور جلد از جلد ان کا جانشین مقرر کیا جائے گا۔
  • ہلالِ احمر کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بی بی سی کے میڈیا پارٹنر، سی بی ایس نیوز نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 40 ایرانی حکام شہید ہوئے ہیں۔
  • جنوبی ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک سکول پر حملے میں 108 ہلاکتیں ہوئیں جن میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔ اس حملے میں متعدد طالبات زخمی بھی ہوئی ہیں
  • ردعمل میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں، امریکی اتحادیوں اور امریکی فوجی اڈوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں، جن میں دبئی، دوحہ، بحرین، اور کویت شامل ہیں۔

ایران کی حکومت نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کی سرکاری تصدیق کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑے جرم کا جواب دیا جائے گا اور یہ اسلام اور تاریخ کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس بار بھی ہم پوری طاقت کے ساتھ، امتِ مسلمہ اور دنیا کے آزاد لوگوں کے اعتماد کے ساتھ، یہ جرم کے کرنے والوں اور حکم دینے والوں کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔‘امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی اڈوں اور اسرائیل پر حملہ کریں گے۔

‘ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای سنیچر کی صبح اپنے دفتر میں ’امور انجام دیتے ہوئے‘ حملے میں شہید ہوگئے۔

ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے کہا ہے کہ خامنہ ای کی اپنے دفتر میں موت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے چھپنے کی رپورٹس ’دشمن کی نفسیاتی جنگ‘ تھیں۔ایرانی ٹی وی نے علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی

تہران سے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح تہران میں کم از کم تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسنا نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ مشرقی تہران میں ایک دھماکہ ہوا۔

ایسا لگتا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے دوسرے دن میں داخل ہو گئے ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.