کلر سیداں (نمائندہ خصوصی)
تھانہ کلر سیداں کے علاقہ چوآ خالصہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بورنگ کے دوران اچانک رسہ ٹوٹ گیا جو زور سے اچھل کر قریب کھڑے نوجوان کے گلے میں آ لگا۔
واقعہ کے نتیجے میں نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سبحان ولد امیر کے نام سے ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پانی کی بورنگ کا کام جاری تھا اور رسہ اچانک ٹوٹنے سے بے قابو ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔