معروف پوٹھواری شاعر “مرزا یاسر کیانی”  کو انڈس کلچرل فورم کی جانب سے “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا

اسلام آباد : مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے  سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ادبی میلہ 2026  منعقد ہوا  جس میں تحصیل کلر سیداں کی مردم خیز وادی سکرانہ کے باوا شیر زمان مرزا  کے علمی و ادبی گھرانے کے چشم و چراغ معروف پوٹھواری شاعر اور نثر نگار “مرزا یاسر کیانی”  کو انڈس کلچرل فورم کی جانب سے ان کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں  “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا، بالخصوص مادری زبان پوٹھواری کے حروف تہجی کی ترتیب ، لسانی مباحث اور شعری و نثری اصناف میں ان کا کام قابلِ ستائش ہے ۔
پوٹھوار کی علمی ادبی تنظیموں اور ان کے دوست احباب کی طرف سے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی

رپورٹ: خالد بزمی