تفصیلات کے مطابق مورخہ 26.01.2026 کو متاثرہ خاتون کے خاوند نے تھانہ بسال میں درخواست دی کہ میں کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا تو اسی دوران میری بیوی نے مجھے کال کر کے بتایا کہ آپ کی غیر موجودگی میں مسمی عادل سکنہ ابوال ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر میں نے شور واویلا کیا تو مسمی عادل بھاگ گیا، جسکی درخواست پر تھانہ بسال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزم محمد عادل ولد اختر حسین سکنہ ابوال تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔