سپاہی سعد بھٹی شہید پھلینہ میں سپردِ خاک

زاہد نقیبی نمائندہ پنڈی پوسٹ
ای ایم ای کا جوان سعد بھٹی جو اوکاڑہ میں ڈیوٹی کر رہا تھا کو دورانِ ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے شہید ہو گیا۔ بروز اتوار اوکاڑہ میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو آبائی گاوں روانہ کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی علاقہ پھلینہ میں شہید کی نمازِ جناز ادا کی گئی

جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو سپردِ خاک کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے میجر ولید، سنٹرل کمانڈنٹ کی طرف سے میجر عمر، یونٹ کی طرف سے کیپٹن طحہٰ نے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔ شہید کے دونوں چھوٹے بھائیوں نے پرچم وصول کیا۔سجادہ نشین دربارِ عالیہ کلیام شریف سائیں شعبان فرید کلیامی نے نمازِ جنازہ کی امامت کروائی۔ سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔