وقت گزرنے کے ساتھ و ہمارے طرز زندگی میں تیزی سے شامل ہونے والی آسائشوں کے سبب ہماری ضروریات و ترجیحات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کسی بھی علاقے کی ترقی و وہاں کے باسیوں کا معیار زندگی کا ادراک وہاں ریاستی وسائل سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے ہوتا ہے تحصیل گوجر خان کو متعدد حوالوں سے ملکی و عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے

اس دھرتی کے ماتھے پر جہاں بہادری و شجاعت کے اعلی اعزازات چمکتے دکھائی دیتے ہیں وہاں اسکے سینے ملکی و عالمی سطح پر کردار ادا کرنے والے انمول ستارے دھمکتے دکھائی دیتے ہیں روات کو اسلام آباد کا داخلی دروازہ قرار دیا جاتا ہے مگر وہ وقت دور نہیں جب گوجر خان کو اسلام آباد کا گیٹ وے قرار دیا جائے گا،
چند سال قبل پارلیمنٹ ہاوس میں شعبہ پلاننگ و ڈوپلمنٹ کے ذمہ دار آفیسر نے مجھے بتایا تھا کہ ہم اسلام آباد کی حدود کو مندرہ چکوال موڑ تک لیکر جانے کی حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح گوجر خان میں بھی بڑھتی ٹریفک و حادثات جیسے سنگین نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے روات ٹی چوک میں اسلام آباد و راولپنڈی سے آنے و جانے والی ٹریفک کے سبب قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطار لگنے کے سبب گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے و سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ٹی چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کر کے درپیش مشکلات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے
ٹی چوک فلائی اوور کی تعمیر کے سبب بڑھتے حادثات کا بھی تدارک ہو سکے گا گوجر خان سٹی میں نیشنل ہائی ویز کے دونوں اطراف بڑے تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ بڑی آبادیاں قائم ہیں گوجر خان سٹی میں تحصیل انتظامیہ کے دفاتر کورٹس و تجارتی مراکز کے قیام کے سبب روزانہ ہزاروں افراد شہر کا رخ کرتے ہیں جس سبب یہاں لوکل ٹریفک کا بھی رش رہتا ہے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف آنے والی ہیوی و کمرشل گاڑیوں کے ساتھ ساتھ لوکل ٹریفک کے سبب شدید دباؤ رہتا ہے
اس سبب آئے دن حادثات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ان حادثات کے سبب متعدد قیمتی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ ماؤں کے بیٹے معذور ہو کر گھروں میں پڑے ہیں پنجاب و اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے و حادثات پر قابو پانے انڈر پاس و فلائی اوور کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے گوجر خان سٹی میں جدید فلائی اوور کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے
جو ہماری 2050تک کی ضروریات کو پورا کر سکے گوجر خان فلائی اوور کی تعمیر کو سیاسی بنیادوں پر تنقید کا نشانہ کر اسکے تعمیراتی ڈیزائن کی زد میں آنے والے کھوکھے دوکانوں کو جواز بنا کر اس اہم منصوبے کی مخالفت کر کے گوجر خان کے مستقبل سے نہ کھیلیں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اس پروجیکٹ کے سبب متاثرین کھوکھروں و دوکانداروں کو ریلیف فراہم کرنے و انہیں باعذت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے الگ جگہ فراہم کر سکتی ہے گوجرخان کی تاجر تنظیموں کے عہدیدار منتخب ممبران اسمبلی باہم ملکر گوجر خان کی ترقی و اپنے نوجوانوں کے محفوظ و مضبوط مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے گوجر خان کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور چار ارب کے دو فلائی اوور کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے قدم بڑھائیں ان فلائی اوورز کی تعمیر کے سبب متاثر ہونے والے دوکان داروں و کھوکھا بازار متاثرین کو ضلعی حکومت قومی شاہراہ بچیال موڑ پر زیر تعمیر گوجر خان کورٹس کے اطراف بھی کاروبار کے لئے جگہ الاٹ کر سکتا
عدالتوں کے قیام کے سبب تحصیل بھر سے لوگ یہاں آئیں گے جس سبب یہاں نئے تجارتی مرکز بنتا جائے گا گوجر خان سٹی میں چند کھوکھوں کو بچانے کے بجائے ہمیں بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے گوجر خان کے لئے منظور فلائی اوور کی یہاں تعمیر میں التوا میں پڑنے پر یہی منصوبے ہمیں دینہ سوہاو ہ جہلم میں بنتے دکھائی دیں گے جس پر ہم یہی افسوس کرتے دکھائی دیں گے کہ ہم نے دیر کر دی فیصلے کرنے و فلائی اوور کی افادیت کو سمجھنے میں گوجر خان سٹی میں بڑھتے حادثات و رش سے بچنے کے لئے فلائی اوور کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے پنجاب حکومت کی طرف سے منظور فلائی اوور کی تعمیر کو روک کر ہم گوجر خان کو ترقی کی دوڑ سے بہت پیچھے لے جائیں گے جس کا نقصان ہمارے آنے والی نسلوں کو ہو گا آئیں گوجرخان میں فلائی اوور کے قیام کو اہم قرار دیتے ہوئے اس میگا پراجیکٹ کو ویلکم کریں۔
نوید ملک