کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں میں ٹریفک حادثہ، تین نوجوان زخمی، ایک کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں شہر میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر پیش آیا جہاں آلٹو کار اور موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا۔حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ شمریز، 23 سالہ زوہیب احمد اور 18 سالہ اویس زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اویس نامی موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، جبکہ شمریز کے دائیں اور بائیں ٹانگوں اور دائیں بازو میں فریکچر ہوا ہے۔ زوہیب احمد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.