سی ای او ہیلتھ کا بی ایچ یو بھکڑال اور تھوہاخالصہ کا دورہ

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کا بی ایچ یو بھکڑال،تھوہا خالصہ کا تفصیلی دورہ ،ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک اور تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احسان غنی نے منگل کے روز مریم نواز ہیلتھ کلینکس بھکڑال اور تھوہا خالصہ کا دورہ کیا اس دوران انھیں ادویات کے سٹاک اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر میڈیکل افسران نے بریف کیا ،ڈاکٹر احسان غنی نے ہسپتال میں آئے مریضوں سے ملنے والی سہولیات پر استفسار کیا ۔ڈاکٹر احسان غنی نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کا بھی دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونیوالی عمارت کا دورہ کیا ۔