ٹیکسلا۔ تین دسمبر معذور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ینگ مسلم انکلوسیو ایجوکیشن سسٹم واہ کینٹ کے زیراہتمام آگاہی واک اور سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے میں معذور بچوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے، ان کو درپیش مسائل اور بنیادی حقوق کے حصول کی آگاہی کے لیے اس سپورٹس گالہ اور واک کا انعقاد کیا گیا ہے تین دسمبر دنیا بھر میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منایا جاتا ہے ۔ یہ بچے اسی معاشرے کا حصہ ہیں ان افراد کو عام بندوں سے زیادہ اہمیت اور توجہ کی ضرورت ہے ۔ ان افراد کو زندگی کی تمام سہولیات میسر کر کے ہی انہیں معاشرے میں بہترین کارکردگی اور اپنے جوہر دکھانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کے لیے سپورٹس بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے یہ ایک صحت مند جسم بنا سکتے ہیں انہیں معاشرے میں زیادہ توجہ ملنی چاہیے تاکہ ان معذور بچوں کی شخصیات میں نمایاں فرق آئے۔ معصوم بچے جو محبت اہمیت اور توجہ کے منتظر ہوتے ہیں ان کو تمام تر سہولیات میسر کر کے ہی ہم ان کو معاشرے کا فعال رکن اور مثبت شہری بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا سپورٹس گالہ میں والدین، اساتذہ، سماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.