ڈہوک کھبہ میں صدائے حسان چک بیلی خان کے زیر اہتمام عظیم الشان محفلِ حمد و نعت کا انعقاد

ڈہوک کھبہ (نامہ نگار)
صدائے حسان چک بیلی خان کے زیر اہتمام جامع مسجد عثمان غنی، ڈہوک کھبہ میں 11 ربیع الاول بروز جمعہ دوسری عظیم الشان محفلِ حمد و نعت نہایت شاندار اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔

محفل کی سرپرستی مولانا افتخار احمد صاحب نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی مولانا اکرام اللہ مجددی صاحب نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ولولہ انگیز اور ایمان افروز خطاب سے شرکاء کے دل موہ لیے اور محفل کو روحانیت سے معمور کر دیا۔

اس بابرکت محفل میں معروف نعت خواں حافظ فرقان وزیر صاحب، قاری عاقب تنویر عثمانی صاحب، قاری عمران عارفی صاحب اور محسن شہزاد صاحب نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل کی نظامت کے فرائض حافظ عزیر شفیق بھٹی نے انجام دیے۔

محفل کے انعقاد میں یونٹ سیدنا حسین ابن علی ڈہوک کھبہ، داخلی کھبہ بڑالہ اور صدائے حسان چک بیلی خان کے نوجوانان نے بھرپور تعاون کیا۔

اس کامیاب محفل پر منتظمین، بالخصوص حافظ عزیر شفیق بھٹی، مولانا عمر فاروق صاحب اور دیگر نوجوانان کو عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔
شرکائے محفل نے اسے ایمان تازہ کرنے والا پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محافل دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتی ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.