مری(اویس الحق سے)جشن آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰؐ ملکہ کوہسار مری میں انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں اپنے عروج کی طرف گامزن ہیں۔اس سلسلے میں مرکزی جامعہ مسجد غوثیہ اور مرکزی مسجد عباسیہ دربار عالیہ پوٹھہ شریف میں الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں میلاد و سیرت کونسل کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ کثیر تعداد میں غلامان مصطفیٰؐ نے شرکت کی۔
اجلاس میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ مری اور دربار عالیہ پوٹھہ شریف ودیگر جلوسوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور 1500سو سالہ جشن عید میلاد النبیؐ مزہبی عقیدت و احترام اور شان و شوکت کے ساتھ منانے کی بھرپور تیاریاں کا آغاز کر دیا گیا۔
ایسے میں جمعیت علماء پاکستان ومیلاد وسیرت کونسل ضلع مری کے سرپرست اعلیٰ ارشد محمود عباسی آف پوٹھہ شریف نے کہا کہ آج 12 ربیع الاول جیسے مبارک موقع پر مسلم دنیا کو آپس میں متحد ہو کر چلنے کا عہد کرنا چاہئے۔ اگر یہ ایک ہوگئے تو دنیا میں نیا انقلاب برپا ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگر تمام درخت قلم بن جائیں، تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور جنات حساب میں لگ جائیں اور تمام انسان لکھنے لگ جائیں تب بھی شان مصطفیٰؐ کو بیان نہیں کیا جاسکتا، ارشد محمود عباسی نے اس خوبصورت موقع پر اپیل کی کہ اپنے گھروں مساجد ومدارس بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجائیں۔