شیخ سعدی کی حکایت میں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ شکار کے لیے نکلا۔ وہ جنگل سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک درویش پر پڑی جو اپنے حال میں مست بیٹھا تھا۔ بادشاہ اس درویش کے قریب سے گزرا لیکن اس نے آنکھ اٹھا کر بھی اس کی طرف نہ دیکھا اور یہ بات بادشاہ کو بہت ناگوار گزری۔بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ یہ بھک منگے بھی بالکل جانوروں کی طرح ہوتے ہیں کہ انھیں معمولی ادب آداب کا بھی خیال نہیں ہوتا۔بادشاہ کی ناگواری کا اندازہ کر کے وزیر اس درویش کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ بابا جی، ملک کا بادشاہ آپ کے قریب سے گزرا اور آپ نے اتنا بھی نہیں کیا کہ اپنی عقیدت اور نیاز مندی ظاہر کرنے کے لیے کھڑے ہو جاتے اور ادب سےسلام کرتے؟درویش نے بے پروائی سے جواب دیا، اپنے بادشاہ سے کہو کہ ادب آداب کا خیال رکھنے کی امید ان لوگوں سے کرے جنھیں اس سے انعام حاصل کرنے کا لالچ ہو۔ اس کے علاوہ اسے یہ بات بھی اچھی طرح سمجھا دو کہ ہم جیسے درویشوں کا کام بادشاہ کا خیال رکھنا نہیں بلکہ بادشاہ کا یہ فرض ہے کہ وہ ہماری حفاظت کرے۔ تُو نے سنا نہیں بھیڑیں گڈریے کی حفاظت نہیں کرتیں بلکہ گڈریا بھیڑوں کی حفاظت کرتا ہے۔ یاد رکھ! بادشاہی بھی ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں۔ موت کے بعد بادشاہ اور فقیر برابر ہو جاتے ہیں۔ اگر تُو قبر کھول کر دیکھے تو یہ بات معلوم نہ کرسکے گا کہ یہ شخص جس کی کھوپڑی کو مٹی نے کھا لیا ہے۔ زند گی میں کس مرتبے اور شان کا مالک تھا۔
اہم خبریں
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس
فتح جنگ : کوٹ صلابت پل کا باضابطہ افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے عبدالخطیت چودھری کی چودھری ایاز ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات۔
سولر پینلز,بیٹریوں اور انورٹرز پر ایک سے بڑھا کر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے کا امکان۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک،آئی،ایس،پی،آر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان۔
وزہر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کروای دیا، اہم حفاظتی فیچرز شامل
چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ مزدہ حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک بند