215

کنٹونمنٹ انتخابات‘امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے


واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر۔5میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عارف اعوان آف لائق علی چوک اپنے لاؤ لشکر سمیت بھرپوری سیاسی قوت سے متحرک ہو گئے۔ حلقہ کا سیاسی ٹمپریچر بڑھ گیا۔ وارڈ میں انتخابی دنگل سج گیا۔ ملک عارف اعوان اپنے مضبوط عوامی رابطے اور ملنساری کی وجہ سے حلقہ کی سیاست کے دوڑ میں سب سے آگے۔ سیاسی بازی الٹنے کی بھرپور سیاسی طاقت رکھتے ہیں۔ عارف اعوان کی حلقہ کی سیاسی، سماجی، نوجوانوں، مذہبی،۔ کاروباری، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے براہ راست رابطے۔ مثبت ردعمل مل گیا۔۔ ملک عارف اعوان کا ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع۔ بھرپو ر عوامی استقبال کیا گیا۔ کوئی مقامات پر ان پر گلاب کے پھولوں کی پتیوں پھینکی گئیں۔ بزرگ مرد و خواتین نے ہاتھ اٹھا کر ملک عارف اعوان کی کامیابی کے لیئے دعائیں کیں اور اپنا شفقت بھرا ہاتھ ان کے سر پر رکھا۔۔ سیاسی مخالف کیمپ کی پریشانی میں اضافہ۔ ملک عارف اعوان نے پارٹی ٹکٹ کے لیئے اپلائی کر دیا۔ امیدوار برائے کونسلر واہ کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ نمبر۔5 ملک عارف اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت سے ہمیشہ وفاداری بے لوث ہو کر نبھائی امید ہے کہ وہ بھی عوام اور پارٹی کارکنوں کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ میرٹ پر جاری کرے گی۔ پارٹی کے قائدین کے حکم پر ہمیشہ لبیک کہا اور پارٹی کے لیئے کبھی بھی کسی بھی قسم کی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔ مشکل سے مشکل وقت میں بھی جب مفاد پرست ٹولے نے قائدین کا ساتھ چھوڑ دیا اس مشکل وقت میں بھی پارٹی قائدین کو مایوس نہیں کیا اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آہنی چٹان کے طرح کھڑا رہا۔ حلقہ کی عوام کی محرومیوں اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ الیکشن سے پہلے سابقہ دور میں بھی امیدوار وں نے حلقہ کی سادہ لوح عوام کو بہت سے سبز باغ دکھائے مگر الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد حلقہ کے مسائل حل کرنا تو درکنار انھوں نے حلقہ کی عوام سے اپنا منہ موڑ لیا۔ اس بار حلقہ کی عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور ووٹ دیتے وقت سب امیدواروں کا کردار کو اپنے سامنے رکھے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں