فتح جنگ کوہاٹ روڈپرٹریفک حادثہ چار افراد ہلاک

آصف صابری پنڈیگھیب اٹک/پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کےفتح جنگ کوہاٹ روڈکھنڈاچوک درسکی موڑپرکاراورہائی ایس میں تصادم ہواجس کےنتیجےمیں  4افرادجانبحق اور5 افرادزخمی ہوئےحادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا دونوں گاڑیاں سامنے سےٹکرائیں حادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیاگیاجاں بحق ہونے والوں میں سید نصرت حسین، سید ابراہیم شاہ اورسید شاہ علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ابرار خان، مقصود، جاوید، ثاقب اور زبیر علی شامل ہیں۔کار کوہاٹ سے فتح جنگ جا رہی تھی کار میں ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے۔

{jcomments on}09:30:52/2019-04-15

اپنا تبصرہ بھیجیں