18 سالہ لڑکا کورنگ نالےمیں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

مری(اویس الحق سے)سالگراں پارک کے نزدیک کورنگ نالے میں 18 سالہ شازیب ولد تبریز ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی قریبی واٹر ریسکیو ٹیم ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کر دیا گیا تھا۔کالر کے مطابق ڈوبنے والے بچے کو نکال لیا گیا تھالیکن وہ بے ہوش اور اس کی حالت تشویش ناک تھی۔آپریٹر کی جانب سے کال کے دوران ہی ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد کالر کو سی پی آر کا طریقہ بھی بتایا گیا تھا۔

کال کے زریعے ایمرجنسی سروسز پہنچنے تک ٹیلی سی پی آر کروایا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ لڑکے کی موت واقع ہو چکی تھی جبکہ سی پی آر جاری رکھتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ڈوبنے والےلڑکے کی عمر 18 سال جبکہ رہائش بھارا کہو بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی فوری اطلاع سنٹرل کنٹرول روم مری اور متقعلہ پولیس اسٹیشن کو دے دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں