کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) معاشی تنگدستی اور کئی روز سے روزگار نہ ملنے سے دل برداشتہ 55 سالہ شخص نے جنگل میں گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کے موضع چکیالہ میں پیش آیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اور جنگل میں درخت سے لٹکتی ہوئی حاجی صغیر کی نعش کو اتار کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں اس کا پوسٹمارٹم اور دیگر ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
متوفی پانچ بیٹیوں اور دو کمسن بیٹوں کا باپ تھا اور اونٹ پر لکڑیاں فروخت کر کے گھر اہل خانہ کی کفالت کا ذریعہ بنا ہوا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق حاجی صغیر گزشتہ کئی روز سے کام نہ ملنے اور گھریلو معاشی مشکلات کے باعث پریشانی کا شکار تھا۔