کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ )کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں شہید سید علی خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت قاری قاسم نے کروائی جبکہ نماز جنازہ میں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان معروف سماجی کارکن برہان شیخ نے گزشتہ شام کیا۔ ایس ایچ او کلرسیداں اس موقعہ پر از خود موجود رہے اور سیکورٹی عمل کی مانیٹرنگ کی۔