وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شروع کیے گئے سہولت بازار منصوبے نے صوبے بھر میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق سہولت بازار منصوبے کے تحت اب تک 55 ہزار سے زائد خاندانوں کے گھروں میں روزگار کے ذریعے چولہا جل رہا ہے، جبکہ پنجاب بھر میں قائم 46 سہولت بازاروں میں 9 ہزار 200 افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے سہولت بازار پراجیکٹ سے 55 ہزار خاندانوں کے گھر میں چولہا جلنے لگا، صوبے بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا، ایک سال میں ساڑھے 8 کروڑ افراد نے ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی، 46 سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13 اشیائے خورد و نوش ہول سیل نرخ پر فراہم کیے گئے اور 11 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔
وزیر آباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفر گڑھ میں سستی اور معیاری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں، مریم نواز نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کیلیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ہے، پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔