درکار اجزاء‘میدہ: ایک پیالی‘چینی: ایک چٹکی‘ نمک: ایک چٹکی‘انڈہ: ایک عدد‘دودھ یا پانی: ایک پیالی‘آئل یا گھی: چار سے چھ کھانے کے چمچ۔ ترکیب: سب سے پہلے میدے میں نمک ملا کر چھان لیں اور دودھ، انڈہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ مکسچر نہ زیادہ گاڑھا ہو اور نہ پتلا، پھر اس میں چینی بھی ڈال دیں۔ فرائنگ پین کو آئل سے اچھی طرح چکنا کر کے ہلکی آنچ پر گرم کر یں۔ درمیانے سائز کی پیالی میں آمیزہ لے کر فرائنگ پین میں ڈالیں۔ ہینڈل پکڑ کر گھماتے رہیں تاکہ آمیزہ برابر آجائے۔ اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور جب کناروں سے چھوڑنے لگے تو صاف برتن میں ڈال لیں۔ پین کیک کو شہد، مختلف قسم کے جام اور شیرے میں پکے تازہ پھل کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔ (نبیلہ اشرف)
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.