راولپنڈی صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں افسران کی پوسٹوں پر غیر قانونی تعیناتیوں، نچلے کیڈر کے ملازمین کو اضافی چارج دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے کر 7 یوم کے اندر
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو رپورٹ بھجوائیں حکومتی احکامات پر فوری عمل درآمد نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اس ضمن میں پنجاب ل
وکل گورنمنٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو افسر نے پنجاب کی تمام میٹرو پولیٹن کارپوریشنوں، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے ایڈمنسٹریٹو افسر کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر
2020/(106)1-(TP-Archt)LGS
میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے جن بلدیاتی اداروں نے بلڈنگ برانچ سمیت مختلف اداروں میں غیر قانونی تقرریاں یا نچلے کیڈر کے ملازمین کو اضافی چارج دے رکھے ہیں وہ ان کی تمام تفصیلات فراہم کریں یا ہر بلدیاتی ادارہ اس حوالے سے پنجاب حکومت کو تحریری کلئیرنس
سرٹیفکیٹ فراہم کرے جس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ یہاں پر نہ تو خلاف ضابطہ ایسی کوئی تقرری کی گئی ہے نہ ہی کسی کو اضافی چارج دیا گیا ہے مراسلہ میں سال 2021 اور 2025 کے فیصلوں اور واضح احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی تقرریوں اور ذمہ داریوں کو اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 2018 کے صریحاً منافی قرار دیا گیا ہے اور تمام بلدیاتی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 یوم کے اندر اپنے اداروں سے متعلق
سرٹیفکیٹ دیں کہ ان کے پاس ایسی کوئی تقرری نہیں ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کسی بھی میٹرو پولیٹن یا میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی بلڈنگ برانچ میں بلڈنگ انسپکٹر کی پوسٹ لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہے اور اس پر مستقل یا عارضی انسپکٹر کی تقرری بھی لوکل گورنمنٹ کا اختیار ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر ادارے کے کلرکوں سمیت نچلے کیڈر کے سینکڑوں افراد کو بلڈنگ انسپکٹر
کی سیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے یا انہیں اضافی چارج دئیے گئے ہیں دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے بلڈنگ انسپکٹر کی خالی آسامیوں سے متعلق متعدد مرتبہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر اداروں کے کام کو متاثر ہونے سے بچانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ضرورت کے تحت عارضی و اضافی چارج دئیے گئے