پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کے پبلک سیکرٹریٹ کے انچارج چوہدری ظہیر جیلانی کی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں فریقین کے درمیان صلح کروا دی

ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کے پبلک سیکریٹ کے انچارج چوہدری ظہیر جیلانی،سابق کونسلر ملک محمد صفدر، چوہدری امیر افضل کولیاں گوہرو ،راجہ حسن دین،شکیل ملک،راجہ حق نواز مندری،ملک مبشر،راجہ تنویر نے راجہ منیر گروپ اور راجہ اخلاص گروپ کے درمیان اقدام قتل کے مقدمہ میں صلح کروا دی ہے عوامی حلقوں نے چوہدری ظہیر جیلانی اور دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دو خاندانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا اس موقع پر چوہدری ظہیر جیلانی نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے پنجاب چوہدری نعیم اعجاز کی قیادت میں علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے

راجہ منیر اور راجہ اخلاص گروپ کے درمیان صلح کی تقریب