(پنڈی پوسٹ نیوز)نویں جماعت میں 552 نمبر حاصل کرنے والی لائبہ نعیم کو ایک دن کے لیے CEO ایجوکیشن ننکانہ صاحب کا چارج دے دیا گیاتعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کی پذیرائی کے لیے ایک شاندار اقدام کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں 552 نمبر حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ لائبہ نعیم کو ایک دن کے لیے سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب کا اعزازی چارج سونپ دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور شعبہ تعلیم کا یہ پیش رفت پر مبنی فیصلہ صرف ایک طالبہ کا اعتراف نہیں بلکہ پورے ضلع کے طلباء کے لیے ایک قوی اور مثبت پیغام ہے، جس کا مقصد سرکاری سکولوں کے بچوں میں محنت، لیاقت اور اعلیٰ تعلیمی مقاصد کے حصول کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔